جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شاہد آفریدی کی آخری خواہش پوری نہ ہوسکی،آفریدی سمیت شائقین کرکٹ بھی افسردہ

datetime 4  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی )انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے ملک میں شائقین کرکٹ کے سامنے پرفارم کرنے کی شاہد آفریدی کی آخری خواہش پوری نہ ہوسکی، شاہد آفریدی سمیت شایقین کرکٹ افسردہ،فائنل سے پہلے پشاور زلمی کو دھچکا،شاہد آفریدی زخمی ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل فائنل سے باہر ہوگئے ۔دبئی میں پی ایس ایل ٹو کے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان فیصلہ کن میچ میں

کیرین پولارڈ کا کیچ پکڑتے ہوئے شاہد آفریدی زخمی ہو گئے ان کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل کا فائنل نہیں کھیل پائیں گے۔اپنے وڈیو پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ڈاکٹرز نے مجھے دس دن آرام کا مشورہ دیا ہے،میری خواہش تھی کہ فائنل کھیلوں،پرنہیں کھیل پاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے پی ایس ایل بہت بڑا چیلنج تھا، امید ہے میری پرفارمنس سے شائقین نے انجوائے کیا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میری بڑی خواہش تھی کہ لاہور جا کر پی ایس ایل کا فائنل کھیلوں، لیکن کچھ چیزیں ہمارے بس میں نہیں ہوتیں۔‘ ڈاکٹرز نے انھیں دس دن کا آرام بتایا ہے جس کی وجہ سے وہ فائنل نہیں کھیل سکیں گے۔ جو بھی کرکٹ باقی رہ گئی ہے وہ ان کے مداحوں کے لیے ہے ۔تاہم اپنی ٹیم کی کامیابی کے بعد شاہد آفریدی کے ٹویٹ کیا ’فائنل میں پہنچ کر ہمیشہ سے زیادہ خوشی ہوئی ہے۔ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے اعزاز کے حصول کے لیے اپنے عزم کا بھرپور اظہار کیا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…