بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

ڈیرن سیمی، کرس جورڈن، ڈیوڈ ملان، مارلن سیموئلز اور سمت پٹیل نے جوکہاکردکھایا،پاکستانیوں کا خراج تحسین

datetime 4  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی )پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے کے لئے پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت پوری ٹیم اور دیگر عملہ پاکستان پہنچ گیا ۔ پی ایس ایل کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ کرنے کے لئے پشاور زلمی کے کھلاڑی دبئی سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں سے کھلاڑیوں کو بلٹ پروف گاڑیوں کے ذریعے ہوٹل منتقل کیا جائے گا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت

انتظامات کئے گئے ۔ پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، کرس جورڈن، ڈیوڈ ملان، مارلن سیموئلز اور سمت پٹیل شامل ہیں، اس کے علاوہ کامران اکمل، محمد حفیظ، وہاب ریاض، حسن علی اور افتخار احمد بھی لاہور پہنچ چکے ہیں، پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اور دیگر عملہ بھی لاہور پہنچ گیا ۔ غیر ملکی کمنٹیٹرز کے پاکستان نہ آنے کے باعث پی ایس ایل کے فائنل میں وسیم اکرم، وقار یونس اور رمیز راجہ کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹیرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔پاکستانی کرکٹ شائقین نے ڈیرن سیمی، کرس جورڈن، ڈیوڈ ملان، مارلن سیموئلز اور سمت پٹیل کا پاکستان آمد پر زبردست خیر مقدم کیا ہے اور ا ن کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان میں سیکورٹی خدشات کی وارننگز کے باوجود یہ وہ اہم کھلاڑی ہیں جنہوں نے دبئی اورشارجہ میں بھی اپنی ٹیم کا بھرپور ساتھ نبھایا اور فائنل کے لئے لاہور بھی پہنچے ہیں۔



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…