ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

لاہور فائنل،اصل رنگ تو تحریک انصاف کا ’’خاص آدمی‘‘ بکھیرے گا،معاہدہ طے پاگیا

datetime 4  مارچ‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے فائنل میچ میں موسیقی کا رنگ بکھیرنے کیلئے ڈی جے ولی سنز کی خدمات حاصل کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آخری معرکے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں اور قذافی سٹیڈیم کی تزئین و آرائش مکمل ہوچکی ہے جبکہ سیکیورٹی کے تمام انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جا چکی ہے

شائقین کرکٹ کی تفریح کا مزہ دوبالا کرنے کیلئے مشہور ڈی جے ولی اینڈ سنز کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں جو فائنل میچ میں موسیقی کا رنگ بکھیریں گے۔ تحریک انصاف کے جلسوں میں میوزک کا تڑکہ لگانے والے ڈی جے ولی سنز نے پی ایس ایل کے فائنل کا بھی کنٹریکٹ حاصل کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈی جے ولی سنز 25 ملازمین کو سیکیورٹی پاسز جاری کردیئے گئے ہیں اوران کی ٹیم قذافی سٹیڈیم لاہورپہنچ چکی ہے، میدان میں 100 ساؤنڈ سپیکر، 30 ہارن اور 700 لائٹس بھی لگائی گئی ہیں۔واضح رہے کہ ڈی جے ولی سنز تحریک انصاف کے جلسوں میں بھی میوزک کے حوالے سے انتظامات کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…