منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

شرجیل خان اور خالد لطیف فکسنگ الزامات کے خلاف ڈٹ گئے،دیگرکھلاڑیوں کیخلاف محاذ بھی کھول دیا

datetime 25  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی )پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کے مرکزی کردار شرجیل خان اور خالد لطیف نے الزامات کے خلاف ڈٹ جانے کا فیصلہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے پی سی بی کی چارج شیٹ کے تسلیم کرنے سے انکارکر دیا اور وکلا سے مشاورت شروع کردی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے 10 فروری کو مشکوک شخص سے ملاقات پر شرجیل خان اورخالد لطیف کو معطل کر دیا تھا۔

بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کے بیان ریکارڈ کرنے کے بعد انہیں چارج شیٹ جاری کی اور 14 دن میں الزامات کا جواب دینے کا پابند کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق شرجیل اور خالد نے الزامات کے خلاف ڈٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وکلا سے مشاورت شروع کر دی ۔ دونوں کھلاڑیوں کا موقف ہے کہ انہوں نے مخصوص شخص سے ملاقات ضرور کی لیکن اس کی آفر قبول نہیں کی۔ کسی بھی شخص سے ملاقات کوئی جرم نہیں جبکہ اس مخصوص شخص سے ملنے والے دیگر کرکٹرز پی ایس ایل میں بدستور کھیل رہے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شرجیل اور خالد نے لندن میں مقیم سابق کرکٹر کے کہنے پر بکی سے ایک فین سمجھ کر ملاقات کی لیکن اس کے مقاصد کا علم ہوتے ہی وہاں سے روانہ ہوگئے۔ دونوں کھلاڑیوں کا موقف ہے کہ انہوں نے مخصوص شخص سے ملاقات ضرور کی لیکن اس کی آفر قبول نہیں کی۔ کسی بھی شخص سے ملاقات کوئی جرم نہیں جبکہ اس مخصوص شخص سے ملنے والے دیگر کرکٹرز پی ایس ایل میں بدستور کھیل رہے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شرجیل اور خالد نے لندن میں مقیم سابق کرکٹر کے کہنے پر بکی سے ایک فین سمجھ کر ملاقات کی لیکن اس کے مقاصد کا علم ہوتے ہی وہاں سے روانہ ہوگئے۔ انہوں نے بکیزسے کوئی ڈیل نہیں کی۔ پی سی بی کے پاس اگر ان کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو اسے عوام کے سامنے پیش کرے۔ کھلاڑی کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…