’’چھوڑو لاہور قلندرز کو پشاور زلمی کی فکر کروورنہ‘‘۔۔ٹویٹرپرفاسٹ بولر وہاب ریاض کا اہلیہ کیساتھ دلچسپ مکالمہ

21  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ میچ پر وہاب ریاض اور ان کی اہلیہ کے درمیان دلچسپ نوک جھونک ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو میں پیرکو کھیلے گئے واحد میچ جو کہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا کے بعد

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب پشاورزلمی کی جانب سے کھیلنے والے وہاب ریاض کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لاہور قلندرز کو میچ جیتنے پر مبارکبا دیتے ہوئے میں کہا کہ’’کیا دلچسپ مقابلہ تھا، لاہور قلندرز مبارک ہو، اب پاکستان سپر لیگ میں کوئی بھی ٹیم آگے بڑھ سکتی ہے اور فائنل تک پہنچ سکتی ہے۔‘‘وہاب ریاض نے اہلیہ کے ٹویٹ میں جواب میں ٹویٹ کیا کہ ’’جان! باقی ٹیموں کی فکر چھوڑو پشاور زلمی کی فکر کرو۔ آپ کو پشاور زلمی کو سپورٹ کرنا ہوگا ورنہ لاہور صرف تین گھنٹے دور ہے‘‘۔وہاب ریاض کی ٹویٹ کے جواب میں ان کی اہلیہ نے ٹویٹ کیا ’’میں پشاور زلمی ہی کو سپورٹ کر رہی ہوں ویسے بھی آخر میں جیت تو پاکستان ہی کی ہونی ہے اور ویسے بھی جان !آپ میری فکرنہ کریں بس آخری دو میچوں میں جیت کو یقینی بنائیں ورنہ آپ کو لاہورمجھ سے پہلے ہی واپس جانا پڑے گا‘‘۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو میں پیرکو کھیلے گئے واحد میچ میں لاہور قلندرزنے اسلام آباد یونائٹیڈکو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا تھا۔لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائٹیڈکے خلاف جیت کے لیے آخری اوور میں چھ رنز درکار تھے اور ان کی دو وکٹیں باقی تھیں محمد سمیع کی پہلی گیند پر عامر یامین آئوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے تواگلی گیند پر نئے آنے والے بلے باز گرانٹ ایلیٹ نے محمد سمیع کو ایک بلند وبالا چھکا لگا کر قلندرز کو فتح سے ہمکنار کرا دیاتھا۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویاب ریاض اور ان کی اہلیہ کے درمیان ہوئے دلچسپ مکالمے کا عکس
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویاب ریاض اور ان کی اہلیہ کے درمیان ہوئے دلچسپ مکالمے کا عکس

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…