دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپرلیگ کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ،پاکستان سپرلیگ اورپنجاب حکومت سمیت پاکستان کے تمام شہری پی ایس ایل کافائنل لاہورمیں دیکھناچاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگرپی ایس ایل کے فائنل میچ میں غیرملکی کھلاڑی نہ بھی آئے توپاکستانی کھلاڑی کے ساتھ فائنل لاہورمیں ہی کھیلیں گے ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہاکہ پاکستان سپرلیگ قوم کااثاثہ ہے اورپی ایس ایل انتظامیہ اس معاملے پرپرعزم ہے کہ فائنل لاہورمیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ لاہوربم
دھماکے سے قبل ہم مطمعن تھے کہ اب حالات اچھے ہیں اورغیرملکی کھلاڑیوں کورضامندکرلیاتھاکہ فائنل کےلئے وہ لاہورمیں آئینگے ۔انہوں نے کہاکہ اب اس سلسلے میں نئے سرے سے کام کرناپڑے گا۔انہوں نے کہاکہ فائنل لاہورمیں کراکے دہشتگردوں کوبتادیں کہ ’’تمھاری ایسی کی تیسی ‘‘۔اس موقع پرانہوں نے پاکستانی عوام سے سوال کیاکہ اگرغیرملکی کھلاڑی لاہورمیں فائنل کےلئے نہ آئے توکیاپاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ پی ایس ایل کافائنل لاہورمیں کرادیاجائے یانہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اس رائے کامیڈیاکے ذریعے معلوم ہوجائے گا۔