منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمر اکمل نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا

datetime 13  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمراکمل نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ چھ برسوں سے نہ کھیلنے کے باوجود ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے کیرئیر کو بحال کرسکتے ہیں۔ایک انٹرویو میں عمراکمل نے اپنے بیٹنگ اسٹائل کو ٹیسٹ کے لیے موزوں قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں تاحال حیران ہوں کہ میں نے ایسا کیا غلط کیا ہے اور مجھ سے ایسی کونسی غلطی سرذد ہوئی ہے جس کیباعث ٹیسٹ ٹیم سے باہر کیا گیا ہے

۔پاکستان سپرلیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے عمر اکمل کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ سے مجھے باہر کرنے کی وجہ صرف یہ بتائی جارہی ہے کہ میں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے موزوں نہیں ہوں کیونکہ میں تحمل نہیں کرتا جو ٹیسٹ کرکٹ کی بنیادی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ بتدریج ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا رویہ تبدیل ہوچکا ہے اور اب ٹیمیں ایک دن میں 350 یا ایک روزہ میچ کی طرح اسکور کرتی ہیں اور میچ بمشکل پانچویں دن تک جاتا ہے جبکہ میں اسی طرز کی کرکٹ کھیل رہا تھا جو اس وقت ابھر رہی تھی لیکن مجھے باہر کیا گیا کیونکہ میں روایتی انداز کے بجائے تیز کھیلتا تھا۔اپنے انداز پر سوال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کیا وہ میری غلطی تھی، اگر ایسا تھا تو پھر آج پوری دنیا نے جدید کرکٹ کے اس طرز کو ٹیسٹ میں بھی اپنا لیا ہے۔اپنے اوپرہونے والی تنقید پر بات کرتے ہوئے عمراکمل نے کہاکہ میں لاپرواہ نہیں ہوں بلکہ میں اپنے فطری انداز میں کھیلتا ہوں اور اگر مجھے فی اوور دس رنز بنانے کو کہا گیا تو پھر آپ مجھ سے کیا توقع کرتے ہیں، کیا میں اپنے لیے کھیلوں اور اپنی ٹیم کا رن ریٹ گرادوں، نہیں بلکہ میں تیز کھیلنے جاؤں گا اور ٹیم کی ضرورت کو پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔ کیا میں اپنے لیے کھیلوں اور اپنی ٹیم کا رن ریٹ گرادوں، نہیں بلکہ میں تیز کھیلنے جاؤں گا اور ٹیم کی ضرورت کو پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…