دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایس ایل میں میچ فکسنگ کے الزامات میں معطل شرجیل خان اورخالد لطیف کی جگہ آسڑیلوی کرکٹرڈیوڈوارنراوراوربنگلہ دیش کے فاسٹ بائولرمستفیضرالرحمان کومتبادل کے طوپراسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے کھیلایاجائے گا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے
ہیڈ کوچ ڈین جونز نےسماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر اور بنگلہ دیش کے باولر مستفیضر الرحمان متبادل ہوسکتے ہیں لیکن حتمی اعلان آئندہ 24 گھنٹوں میں کیا جائے گا۔ان کامزیدکہناتھاکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کامورال بلندہے ۔