منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فکسنگ سکینڈل کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کیا ہوا؟ڈین جونز مصباح الحق کے گرویدہ ہوگئے

datetime 12  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی)اسلام آباد یونائٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے کہا ہے کہ کرپشن کی روک تھام کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدامات قابل تعریف ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی نے کھیل کو صاف شفاف رکھنے کے لیے جو کوشش کی وہ انتہائی موثر ثابت ہوئی۔فکسنگ سکینڈل کے بعد 48گھنٹے ٹیم کیلئے انتہائی سخت گزرے،مصباح الحق نے ٹیم کا ماحول خوشگوار بنانے کی ہر ممکن کوشش کی۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈین جونز نے کہا کہ مصباح الحق پرسکون مزاج کے کھلاڑی ہیں جن کے جذبات آسانی سے ظاہر نہیں ہوتے جو ایک اچھی بات ہے

اور کم ہی لوگ ان کی بذلہ سنجی اور مذاق کی عادت دیکھ پاتے ہیں لیکن اس مشکل وقت میں انہوں نے اپنے رویے سے ٹیم کا ماحول خوشگوار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ ڈین جونز نے کہا کہ کرپشن کی روک تھام کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی نے کھیل کو صاف شفاف رکھنے کے لیے جو کوشش کی وہ انتہائی موثر ثابت ہوئی۔ڈین جونز نے کہا کہ اسلام آباد یونائٹڈ کا اگلا میچ پندرہ فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شارجہ میں ہے۔ڈین جونز نے کہا کہ ٹیم کو ان چار دنوں میں دوبارہ ذہنی طور پر یکجا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…