اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دوبارہ انعقاد کے درپے بھارت پاکستان سپر لیگ کو نشانہ بنا رہا ہے۔ لاہوری بکی کے انکشافات نے تہلکہ مچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایک بکی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی بک میکرز پاکستان سپر لیگ کو نشانہ بنا رہے ہیں، پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دوبارہ انعقادروکنے کیلئے بھارتی بک میکرز نے ٹارگٹ سیٹ کر لئے ہیں۔
بک میکر کا کہنا تھا کہ میچ فکسنگ، سٹے بازی سب کا گڑھ بھارت ہے جہاں سے دنیا بھر میںبیٹھے ہرکاروں کے ذریعے کرکٹ کے میدانوں میں موجود کھلاڑیوں کی ڈوریاں ہلائی جاتی ہیں، جوئے کا ریٹ دبئی سے نکلتا ہے۔پاکستانی بکی نےیہ بھی بتا دیا کہ کھلاڑیوں سے رابطے کیسے کئے جاتے ہیں؟ ان پر نظر کیسی رکھی جاتی ہے اور گھیرا کیسے جاتا ہے، ایک میچ پر کروڑوں روپے کا جو اکھیلا جاتا ہے۔پاکستانی بک میکرز کا دعویٰ ہے کہ کوئی بھی کرکٹ لیگ سٹے کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی۔