جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان سپر لیگ فکسنگ سکینڈل پربھارت میں حیرت انگیز ردعمل

datetime 11  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان سپر لیگ 2017 کے آغاز پر ہی پاکستانی کرکٹرز شرجیل خان اور خالد لطیف کے مبینہ طور پر بک میکرز کے ساتھ روابط کی خبر نے سب کو ہی حیران کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ نے اس پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ۔ شرجیل خان اور خالد لطیف اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ کا حصہ تھے اور ان دونوں کھلاڑیوں کے خلاف یہ کارروائی ایک بین الاقوامی سنڈیکیٹ سے مبینہ طور پر ان

کے رابطے کے بعد عمل میں آئی ہے جو پاکستان سپر لیگ کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس خبر کے منظرعام پر آتے ہی یہ دونوں نام پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے۔ جو صارفین لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے درمیان اس وقت کھیلے جانے والے میچ پر تبصرے کر رہے تھے انھوں نے بھی میچ بھول کر اس خبر پر تبصرہ شروع کر دیا۔ پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بھی ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے کچھ یہ پیغام پہنچایا کہ پی ایس ایل میں کھیل کو خراب کرنے والے کاموں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کسی بھی بڑے یا چھوٹے کو چھوٹ نہیں۔ ہمیں پاکستان کے اس اثاثے کا تحفظ کرنا چاہیے۔شرجیل خان اور خالد لطیف کی معطلی کی خبر پر انڈین صحافی وکرنت گپتا نے ٹویٹ میں حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف پر ‘فکسنگ’ کے الزامات میں پاکستان سپر لیگ میں پابندی حیران کن خبر ہے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘ان دونوں کھلاڑیوں کی معطلی کا فیصلہ درست ہے، اسے برداشت نہیں کیا جانا چاہیے جبکہ ایک صارف محمد باقر نے انتہائی جذباتی انداز میں لکھا کہکیوں شرجیل اور خالد لطیف کیوں؟’۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…