لاہور(نیوزڈیسک)شرجیل اورخالد لطیف کو زیادہ سے زیادہ کتنی سزا ہوگی؟معروف پاکستانی کرکٹرکے حیرت انگیزانکشافات، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف سابق کرکٹر سکندر بخت نے انکشاف کیا ہے کہ نجم سیٹھی کہہ رہے ہیں کہ ہم نے نظر رکھی ہوئی تھی ، کیا نجم سیٹھی نے بکی کو دعوت دی ہوئی تھی کہ وہ ہوٹل آئیں اور اس طرح لڑکوں کو پکڑلیں،انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میںشرجیل اور خالد لطیف کو زیادہ سے زیادہ
چھ ماہ کی پابندی اور 10لاکھ تک جرمانہ ہوجائے گا، پی سی بی تو محمدعامر کے بعد اب سلمان بٹ اورمحمداآصف کو بھی واپس لاناچاہتی ہے ، یعنی تمام غلطی پی سی بی کی ہےیہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بورڈ نے کھلاڑیوں کو بکیوں کی تصاویر دکھائی تھیں کہ ان سے بچنا لیکن پھر جواریوں کو ہوٹل آنے کیوں نہیں روکا گیا۔ انہوں نے کہاکہ معاملے کو دبایا بھی جاسکتا تھا اور پی ایس ایل کے خاتمے کے بعد ایکشن لے لیا جاتالیکن ایسا نہیں کیاگیا۔