دبئی (آئی این پی )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد عرفان کو فکسنگ سکینڈل سے کلیئر کر دیا جس کے بعد انھوں نے سکھ کا سانس لیا اور مصیبت ٹلنے پر سٹیڈیم میں میچ دیکھ کر خاموشی سے اس خوشی کو منا یا اور اسلام آباد یونا ئیٹڈ او ر لاہور قلندرز مابین ہو نے والے میچ سے محظوظ ہوئے
۔تفصیلات کے مطابق کرپشن سکینڈل میں تحقیقات کے پی سی بی نے محمد عرفان کو کلیئر کر دیا ہے اور وہ تمام الزامات سے بری ہو گئے جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی نے انہیں دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے تحقیقات کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے انہیں لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم پی سی بی کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد وہ اپنی ٹیم کے ساتھ سٹیڈیم روانہ ہو ئے جہاں انہوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا اور لاہور قلندرز کے خلاف سٹیڈیم میں بیٹھ کرمیچ دیکھا تاہم انہیں یہ میچ نہیں کھلایاگیا ۔پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ محمد عرفان سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم فوری طور پر ان پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی جا رہی۔