اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا اور جنوبی افریقہ کرکٹ میچ کے دوران شہد کی مکھیوں کے حملے کے باعث میچ تعطل کا شکار۔ تفصیلات کے مطابق دو ملکی کرکٹ سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران اس وقت عجیب مگر خطرناک صورتحال پیدا ہو گئی جب بے شمار شہد کی مکھیوں نے گرائونڈ پر ہلہ بول دیا۔گرائونڈ میں موجود کھلاڑیوں اور ایمپائرز نے
زمین پر لیٹ کر خود کو محفوظ بنایا۔ اس دوران گرائونڈ سٹاف نے آگ بجھانے والے آلات کی مدد سے مکھیوں کو بھگانے کی کوشش کی لیکن انہیں کامیابی نہ مل سکی جس کے بعد اضافی اقدامات کے تحت بالآخر شہد کی مکھیوں کے شکاریوں کو بلوایا گیا جنہوں نے شہد کی مکھیوں کو پکڑ ا ۔ شہد کی مکھیوں کے حملے کے باعث میچ کو دو بار روکنا پڑا۔