جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

رمیز راجا کا فلمیں بنانے کا اعلان ، فلم کی ہیروئین کون ہو گی؟دو نام سامنے آگئے

datetime 5  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی کرکٹر، کمنٹیٹر اور سابق کھلاڑی رمیز راجا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب فلمیں بنائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق رمیز راجا نے اس خبر کی تصدیق کی اور بتایا کہ میں ایک فلم کی کہانی لکھ رہا ہوں اور اس کی مشترکہ پروڈکشن بھی کروں گا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم کی کہانی کرکٹ پر ہی مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فلم کا موضوع میرے دل سے بے حد قریب ہے، میں چاہتا ہوں کہ یہ ناظرین تک پہنچے،

 

پھر چاہے یہ ایک ڈاکیومنٹری کی شکل ہو یا فلم کی، جیسے سب کو ہی معلوم ہے کہ کرکٹ سے سماجی مسائل حل کیے جاسکتے ہیں، جیسے وہ بچے جو دہشت گردی میں ملوث ہوگئے، انہیں کرکٹ کا سہارا دیا جاسکتا ٗیہ موضوع میرے ذہن میں 10 سالوں سے ہے۔رمیز راجا کے مطابق کرکٹ کسی بھی زخم کو بھرنے کی طاقت رکھتا ہے اور یہی میں اس فلم میں پیش کروں گا۔فلم کا نام دوڑباز رکھا گیا ہے جس میں بولی وڈ اداکار سنجے دت کام کرتے نظر آئیں گے، لیکن آخر انہوں نے سنجے دت کو اس فلم میں کاسٹ کیسے کیا؟رمیز راجا نے اس حوالے سے بتایا کہ دوڑباز میرے ذہن کا ایک خیال ہے، جسے بھارت کی ایک پروڈکشن کمپنی نے منظور کیا اور وہیں سے چیزیں آگے بڑھیں۔سنجے دت کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ سنجے دت کو اس فلم کا اسکرپٹ بیحد پسند آیا ٗوہ ایک بڑے اسٹار ہیں اور مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ ان پر یہ کردار بہترین لگے گا۔اس حوالے سے بھی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ رمیز راجا اس فلم کی مرکزی اداکارہ کے لیے ماہرہ خان یا کترینہ کیف کو کاسٹ کرنے کی کوششیں کررہے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ فلم میں اداکارہ کو کوئی خاص کردار نہیں دیا گیا ۔رمیز کے مطابق یہ فلم ایک مرد کی کہانی پر مبنی ہے ٗلہذا خاتون اداکارہ کی کاسٹ کو اتنا اہم نہیں سمجھا جارہا، میری پہلی ترجیح سنجے دت کو اس فلم میں کاسٹ کرنا تھا۔فلم دوڑباز کا اسکرپٹ تقریباً مکمل ہوچکا ہے اور اس کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال مئی میں ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…