منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سرفراز احمد نے اپنے بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دیں

datetime 4  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) قومی کرکٹر اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے بیٹے کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی، وکٹ کیپر بیٹسمین بچے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے متوقع کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ نے دو روز قبل مقامی اسپتال میں بیٹے کو جنم دیا، وکٹ کیپر بیٹسمین مکی اپنے جونیئر کے ساتھ پہلی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔تصاویر میں کپتان کرکٹ ٹیم اپنے بیٹے کو گود میں لئے انتہائی مسرور

نظر آرہے ہیں، تصاویر اسپتال کے کمرے کی ہیں، ایک تصویر میں خوبصورت اور معصوم بچہ بے بی کارٹ میں لیٹا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل قومی وکٹ کیپر بیٹسمین بیٹے کے باپ بن گئے تھے جس کی پیدائش دو دن قبل مقامی ہسپتال میں ہوئی۔  جبکہ دوسری جانب سابق کپتانوں کی حمایت کے بعد سرفراز احمد نے معروف کرکٹ ویب سائٹ کےسروے میں بھی سب کو پیچھے چھوڑ دیاکون ہوگا پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان اس سلسلے میں وسیم اکرم، معین خان اور شاہد آفریدی سمیت کئی سابق کپتانوں نے اپنا ووٹ سرفراز احمد کے پلڑے میں ڈال دیا ہے لیکن ساتھ ہی کرکٹ کی معروف ویب سائٹ نے بھی عوام کا فیصلہ بھی سامنے لی آئی ہیں اب صرف پاکستان کرکٹ بورڈ کی حتمی منظوری کا انتظار ہیکرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا میں ناقص پرفارمنس کے بعد مصباح الحق اور اظہر علی کو کو ہٹا کر قومی ٹیم کے تینوں فارمیٹس میں ایک ہی کپتان کی باتیں گردش کررہی ہیں، جس کیلئے ماہرین سرفراز احمد کو ممکنہ قائد کے روپ میں دیکھ رہے ہیں۔چیف سلیکٹر انضمام الحق اور سابق ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی نے بھی تینوں فارمیٹس کیلئے ایک کپتان کی حمایت کی ہے۔

 

16386959_736257926539031_2449476266809803432_n

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…