منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

اتنا برا وقت آگیا کہ وکٹ کیپنگ میں مسائل کا شکار سرفراز احمد کو قیادت سونپ دی جائے؟کپتانی کیلئے 22سالہ اہم کھلاڑی نام سامنے آگیا،محمدیوسف اورشعیب اختر کا حیرت انگیز موقف

datetime 1  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ میں کپتان بنانے کی دبے لفظوں میں مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم اور انضمام الحق کی ٹیم میں جگہ پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا تھا، مگر اب کرکٹ پر اتنا برا وقت آگیا کہ سب وکٹ کیپنگ میں مسائل کا شکار سرفراز احمد کو ہی قیادت سونپنے کا مشورہ دینے پر مجبور ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کرکٹ کی بہتری کیلئے بڑے اور مشکل فیصلوں کی ضرورت ہے، صرف محمد حفیظ، عمر اکمل اور محمد عامر ہی نہیں ٹیم کے بیشتر کھلاڑیوں نے توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کیا، انضمام الحق تبدیلیاں کرسکتے ہیں لیکن ایسا ہونے پر میڈیا اور عوام کو بھی نتائج کیلئے صبر سے کام لینا ہوگا،کئی پلیئرز اب کارکردگی نہیں دکھارہے تو ان کو ورلڈکپ تک آزمانے کا کیا فائدہ ہوگا،نئے ٹیلنٹ کو گروم ہونے کا موقع دینگے تو مستقبل میں بہتری کی امیدیں وابستہ کرسکیں گے۔انھوں نے کہا کہ شرجیل خان نے آسٹریلوی پچز پر کسی گھبراہٹ کا شکار ہوئے بغیر جارحانہ کرکٹ کھیلی،بابر اعظم 35سال بعد کینگروز کیخلاف ان کے ہوم گراؤنڈ پر سنچری بنانے والے بیٹسمین بنے،پاکستان کو نمبر 4اور 5پر بھی پاور ہٹرز کی ضرورت ہے،آج کل کی کرکٹ میں پچز بیٹنگ کیلئے آسان ہیں،ان پر بھی اسٹرائیک ریٹ 70ہو تو بڑا مجموعہ کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے۔سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ابھرتے ہوئے بیٹسمین بابر اعظم کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا مشورہ دے دیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ یہ آگے بڑھنے کا وقت ہے لہذا مستقبل پر سرمایہ کاری کرتے ہوئے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانا چاہئے۔واضح رہے کہ بابر اعظم صرف 22 سال کے ہیں جنہوں نے تینوں فارمیٹ کی کرکٹ میں آتے ہی کامیابی کی منازل طے کرنا شروع کر دی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…