اسلام آباد(آئی این پی)بنگلہ دیش کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریزمیں کلین سوئپ کرکے پاکستان کی جگہ پانچویں نمبرپر پہنچنے والی کیوی ٹیم کے سرپر ایک بارتنزلی کا خطرہ منڈلانے لگاہے۔نیوزی لینڈکومارچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کی میزبانی کرنی ہے جس میں اس کی فتح کے امکانات انتہائی معدوم دکھائی دیتے ہیں۔نیوزی لینڈنے1992 میں جنوبی افریقہ کی
انٹرنیشنل کرکٹ واپسی کے بعد سے اپنے ملک میں پروٹیزکے کھیلی گئی ساتوں ٹیسٹ سیریزمیں شکست کھائی ہے۔کیویز کے دیس میں کھیلی گئی گزشتہ سات ٹیسٹ سیریزمیں نیوزی لینڈنے جنوبی افریقہ کیخلاف20 ٹیسٹ میچوں میں صرف ایک ہی فتح حاصل کی پروٹیزکسی بھی مارجن سے نیوزی لینڈکو ہرانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو کیویز ایک درجہ تنزلی کا شکار ہوجائے گی جس کا براہ راست فائدہ پاکستان ٹیم کو ہوگا جو ایک درجہ ترقی پاکرواپس دوبارہ پانچویں نمبرپر آجائیگی تاہم اسے یہ پوزیشن بچانے کیلئے دورہ ویسٹ انڈیزمیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرناہوگا۔