بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

خیبر پختونخواکی تاریخ میں پہلی بار منفردکلب قائم ، لڑکوں اور لڑکیوں کوتربیت دی جائیگی

datetime 27  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخواکی تاریخ میں پہلا آرچری کلب کا قیام عمل میں لایاگیا ،جسمیں لڑکوں اور لڑکیوں کو آرچری کی تربیت دی جائے گی۔اپنی نوعیت کے پہلے اس کلب کا افتتاح پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاو ر میں کیاگیا۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقار علی بٹ تھے ،انکے ہمراہ پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر پشاور کے ڈائریکٹرممتازاحمد ندیم،پشتوکے مقبول گلوکار شاہد ملنگ ،خیبر پختونخواباڈی بلڈنگ کے سیکرٹری طارق پرویز،رسہ کشی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری تاج محمد خان ،سپورٹس رائٹرزایسوسی ایشن کے صدر جہانزیب صدیق ،سپورٹس جرنلسٹس قادر خان اورخیبر پختونخواآرچری کلب کی صدر اور قومی آرچری کے باصلاحیت خاتون کھلاڑی ساراخان اور سیکرٹری نوشین شاہ سمیت کھیلوں سے وابستہ کئی دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔اس موقع پر پختونخواآرچری کلب کی ساراخان نے کہاکہ اس کلب کے قیام کا اصل مقصد صوبے میں آرچری کھیل کو فروغ دیناہے ،کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ اس خطے میں آرچری کے حوالے سے کافی ٹیلنٹ موجود ہے اور میری خواہش بھی یہی ہے کہ پشاور اور صوبے کے مختلف اضلاع کے علاوہ پورے پاکستان میں آرچری کو دیگر کھیلوں کی طرح ایک مقبول کھیل کے طور متعارف کرا نے میں اپنا رول اداکرسکوں ۔یہی وجہ ہے کہ پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں پختونخواکے نام سے آرچری کلب قائم کیا ،جس سے یقیناًآرچری کو فروغ ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل اور پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور کے ڈائریکٹر ممتاز احمد ندیم کا شکریہ اداکیاہے کہ اس سلسلے میں ان شخصیات نے میری بھر پورمعاونت کی ہے ۔ساراخان کا کہناتھاکہ اس کلب میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو مختلف سیشن میں تربیت دی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…