بدھ‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی مسلمان کرکٹر پر قومی ترانے کی توہین کا الزام ، ہنگامہ کھڑ ا ہو گیا

datetime 27  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کانپور(آئی این پی)ہندوستان میں مسلمان ہونا ایک جرم بنتا جا رہاہے جہاں بڑے بڑے اداکاروں کو مسلمان ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے وہیں ہندوستان میں دیوتا سمان سمجھی جانے والے کھیل کرکٹ میں بھی مسلمان کرکٹرز کا یہ ہی حال ہے۔گزشتہ دنوں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20میچ سے قبل ہندوستان کا ترانے کے دوران چیونگم چپاتے دکھایا گیاہے ،

جس پر انتہا پسند ہندووں نے مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے کرکٹر پر شدید تنقید کی ہے۔انتہا پسند وں کا موقف ہے کہ پرویز رسول نے قومی ترانے کی بے حرمتی کی ہے۔آف سپنر اگر ہندوستان کا ترانہ نہیں پڑھ سکتے تو ہندوستان کی جرسی پہننے کا ان کو کوئی حق نہیں ہے۔ انتہا پسند ہندوں نے پرویز رسول کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔واضع رہے کہ پرویز رسول کا تعلق جموں و کشمیر سے ہے۔جس کی وجہ سے ان کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیاہے۔سوشل میڈیا پر پرویز رسول کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا گیاہے۔انتہا پسندوں نے پرویز رسول کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی ،جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…