اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستان نے کینگرز کی سرزمین پر 12 سال بعد شاندار ریکارڈ قائم کر دیا

datetime 15  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبورن ( آن لائن) پاکستان نے آسٹریلیا کو 12 سال بعد اس کی سرزمین پر چت کر دیا ہے اور دوسرے ون ڈے میچ میں 6 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔محمد حفیظ پر قسمت کی دیوی کچھ ایسی مہربان ہوئی کہ پہلے تو ان کا نام بھی ٹیم میں شامل نہیں تھا لیکن جب انہیں آسٹریلیا بھیجا گیا تو دوسرے ہی میچ میں کپتانی بھی جھولی میں آن گری اور پھر نصف سنچری بنا کر پاکستان کو کینگروز کی سرزمین پر 12 سال بعد فتح بھی دلوا دی۔ محمد جنید نے بھی ٹیم میں واپسی کو دھواں دار بنا دیا اور آسٹریلوی اوپنرز کو خوب تگنی کا ناچ نچایا۔ محمد عامر کا جادو بھی سرچڑھ کر بولا جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
تفصیلات کے مطابق میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم 2 سال بعد ٹیم میں واپس آنے والے جنید خان کے ارادے کچھ اور ہی تھے۔ انہوں نے عمدہ اور جارحانہ باؤلنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی اوپنرز کے ناک میں دم کئے رکھا اور صرف 31 کے مجموعی سکور پر ڈیوڈ وارنر کو پویلین بھیج دیا۔ عثمان خواجہ بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے اور محمد جنید کا شکار بن گئے۔ دونوں بلے بازوں نے بالترتیب 16 اور 17 رنز بنائے۔ پہلے میچ کی طرح اس میچ میں بھی عماد وسیم نے خوب باؤلنگ کی اور مجموعی سکور میں صرف 1 سکور کے اضافے کے بعد ہی مچل مارش کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی، وہ کوئی سکور نہ بنا سکے۔
اس موقع پر آسٹریلیا ٹیم مشکلات کا شکار دکھائی دے رہی تھی تاہم کپتان سٹیو سمتھ اور ٹریوس ہیڈ نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 45 رنز کا اضافہ کر کے مجموعی سکور کو 86 تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر حسن علی نے ٹریوس ہیڈ کی اننگز کا خاتمہ کر دیا اور وہ 29 رنز بنا کر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔پہلے میچ میں جارحانہ بلے بازی کرنے والے گلین میکس ویل بھی زیادہ دیر کریز پر ٹک نہ پائے اور 128 کے مجموعی سکور پر 23 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ گلین میکس ویل کے پویلین لوٹنے کے باعث آسٹریلوی ٹیم مزید مشکلات میں گھر گئی تاہم اس اہم موقع پر کپتان سٹیو سمتھ نے میتھیو ویڈ کے ساتھ مل کر چھٹی وکٹ کی شراکت میں 65 رنز جوڑ کر مجموعی سکور کو 193 پر پہنچا دیا اور ٹیم کی ڈوبتی کشتی کو تھوڑا سہارا دیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…