پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت کی کونسی ٹیم پاکستان آئے گی ؟ خبر رسا ں ادارے کی رپورٹ

datetime 11  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) بھارت اور ازبکستان کے ٹینس کھلاڑیوں نے پاکستان میں ہونے والے ایشین ٹینس ٹور میں شرکت کی تصدیق کردی ہے جبکہ ایران نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) سے ڈیوس کپ کو پاکستان سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) پرامید ہے کہ آئی ٹی ایف، ایران کے خلاف ہونے والے ڈیوس کپ کے اعلان کردہ شیڈول کے تحت انعقاد کو برقرار رکھے گی۔چمپئن شپ فروری 2017 میں اسلام آباد میں متوقع ہے تاہم ایران نے آئی ٹی ایف سے درخواست کی ہے کہ سیکیورٹی معاملات کے باعث ایونٹ کو پاکستان سے منتقل کردیا جائے۔
آئی ٹی ایف ٗایران کی درخواست پر اگلے ہفتے فیصلہ سنا دے گی۔پی ٹی ایف کے صدر سلیم سیف اللہ خان کے مطابق ڈیوس کپ کو منتقل کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جو ان کے آزادانہ سیکیورٹی ماہرین کی جانب سے چھان بین کے بعد ہمیں دیا جا چکا ہے۔انھوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ کوئی ایسی وجہ موجود ہے کہ آئی ٹی ایف کا فیصلہ ایران کے حق میں جائے۔حکومت کی جانب سے پی ٹی ایف کو دی جانے والی امداد پر بات کرتے ہوئے سلیم سیف اللہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت فیصلہ کرچکی ہے کہ وہ ملک میں کھیل کی بہتری کیلئے 5 کروڑ دے گی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…