منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شاہدآفریدی کی کتاب اور بھارتی کمپنی،حیرت انگیز انکشافات

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے نامور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی سوانح حیات اگلے سال شائع کی جائے گی۔اس کتاب کا نام شاہد آفریدی،این آٹوبائیوگرافی رکھا گیا ہے جسے ایمی ایوارڈز میں نامزد ہونے والے صحافی وجاہت ایس خان نے تحریر کیاہے ۔ اس کتاب میں شاہد آفریدی کی زندگی کی داستان بیان کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی بک پبلشنگ کمپنی ہارپر کولنز انڈیا نے اس خبر کا اعلان فیس بک پر کیا ہے۔16 سال کی عمر میں اپنا نام بنانے والے اور 1996 میں صرف 37 گیندوں پر سنچری کرنے والے شاہد آفریدی نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے کرکٹ کیریئر کے ان کئی سالوں میں، میں نے کئی انٹرویوز دیئے اور کئی درجن ٹی وی شوز کیے ہیں، لیکن میری کتاب میں میر ے پرستار اور لوگ آپ وہ کہانیاں پڑھیں گے جن کے بارے میں، میں نے کبھی بات نہیں کی، میرے پاس اپنے مقاصد، اپنی ہار، اپنے ڈر، اپنے بھروسے کو لے کر کہنے کو بہت کچھ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کتاب میں، میں نے اپنی دشمنیوں اور دوستیوں کا ذکر کیا ہے خاص طور پر بھارتیوں کے ساتھ، جبکہ میری حماقتوں اور سیاست میں عمل دخل کا ذکر بھی موجود ہے۔شاہد آفریدی نے پبلشنگ کمپنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے وجاہت ایس خان جیسے صحافی کے ساتھ کام کیا اور میں پبلشرز کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے موقع دیا۔وجاہت ایس خان کا کہناہے کہ شاہد آفریدی کی زندگی پر لکھی جانے والی کتاب صرف آفریدی اور کرکٹ کے بارے میں نہیں بلکہ ایسی کئی کہانیوں کے بارے میں ہے جن کو ہم نے نہیں سنا ایک ایسا بچہ جو اپنے والدین کو غربت سے باہر لانا چاہتا تھا، ایک ایسا کپتان جو کوشش کرتا کہ اپنے کرپٹ ساتھیوں کی شکایت نہ کرے اور بھارتی شائقین کو ہار دکھانے والا ایک بہادر پشتون۔ہارپر کولنز انڈیا کے چیف ایڈیٹر اور پبلشر کارتھیکا وی کے کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کی کتاب ہارپر اسپورٹس کی فہرست میں بہترین شمولیت ہے اور میں شاہد آفریدی اور وجاہت کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے پرجوش ہوں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…