لاہور ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کے درمیان صلح کرانے کے لئے کوششیں شروع کر دیں ، شاہد آفریدی سے رابطہ کرکے معاملہ رفع دفع کرنے کا مشورہ دیا ۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ایک میرا استاد ہے اور دوسرا میرا شاگرد ہے،چاہتا ہوں کے دونوں کے درمیان معاملہ خوش اسلوبی سے طے ہوجائے ۔وسیم اکرم نے کہا کہ دونوں پاکستان کے کپتان رہے ہیں اور ایک دوسرے کیخلاف بیان دینے سے کرکٹ کا نقصان ہے۔سوئنگ کے سلطان کا کہنا ہے کہ جاوید میاں داد اور شاہد آفریدی معاملے کو مل جل کر حل کریں ۔ معاملے کو بگاڑنے سے اچھا تاثر قائم نہیں ہو رہا۔ اس لیے قابل احترام کرکٹرز کا ایک دوسرے پر پتھر پھینکنے کا معاملہ جلد حل ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ جاوید بھائی اور شاہد میرے لیے اور پاکستان کے لیے بڑی اہمیت رکھتے ہیں لیکن دونوں کے درمیان کو کچھ ہو رہا ہے، اس پر بہت افسوس ہے ۔ مجھے امید ہے کہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔ قبل ازیں ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ جاوید میانداد اور شاہد آفریدی دونوں پاکستان کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں، دو معزز کھلاڑیوں کے درمیان ایک دوسرے پر پتھر پھینکنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس صورت میں فوری طور پر صلح صفائی کی ضرورت ہے۔لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ معاملے کو مزید نہیں بگاڑنا چاہیے اور مل جل کر معاملہ حل کرنا چاہیے۔ ان دونوں کے درمیان جو بھی ہو رہا ہے حقیقتاً افسوسناک ہے انشا اللہ یہ جلد ہی ختم ہو جائے گا۔یاد رہے گزشتہ روز معروف کرکٹرز جاوید میاں داد اور شاہد آفریدی کے درمیان بیانات بیازی کی جنگ نے شدت اختیار کر لی ہے،شاہد آفریدی نے جاوید میاں داد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا تھا۔
جاویدمیانداد،شاہدآفریدی تنازعہ،وسیم اکرم بھی میدان میں کود پڑے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
عبداللہ طاہر قتل کیس،مقتول کے ڈرائیور کو 22سالہ لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کیے جانے کا انکشاف
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ



















































