بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

قومی ٹیم سے کیوں نکالا گیا؟ احمد شہزاد کے صبر کا پیمانہ لبریز، پھٹ پڑے

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) احمد شہزاد نے ٹیم سے اخراج صاف گوئی کا نتیجہ قرار دے دیا،اوپنر کا کہنا ہے کہ میں غلط کو غلط کہنے پر یقین رکھتا ہوں، اس کا نقصان بھی اٹھایا، مگر میں جیسا ہوں مستقبل میں بھی ایسا ہی رہوں گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ٹیم سے باہر کیے جانے والے احمد شہزاد کو کلین چٹ مل چکی۔اوپنر کو ویسٹ انڈیز سے شارجہ میں پریکٹس ڈے اینڈ نائٹ وارم اپ میچ کیلیے پی سی بی پیٹرنز الیون میں شامل کیا گیا،انھوں نے نصف سنچری بنائی لیکن قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ نہ بناسکے،ایک انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ کوئی چیز اچھی ہے تو اچھی اور غلط ہے تو غلط ہی رہے گی، میں سچ کہنے پر یقین رکھتا اور جانتا ہوں کہ اس کا ماضی میں بہت نقصان بھی اٹھایا ہے، مگر میں ایسا ہی ہوں اور مستقبل میں بھی رہوں گا،اگر مجھ میں واقعی کوئی غلط بات ہے تو سب کو یقین دلاتا ہوں کہ بہتری لانے کی کوشش کروں گا۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ڈے اینڈ نائٹ میچز ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل ہیں، پوری دنیا میں کھیل میں جدت لانے کی کوشش ہورہی ہے،پنک بال سے مقابلے شائقین کی دلچسپی میں اضافے کا ذریعہ بنیں گے۔
جبکہ دوسری طرف ضرورت سے زیادہ خود پر اعتماد ۔۔۔۔!میرا کیا بڑا نقصان ہوا؟ شاہد آفریدی جذباتی ہو گئے ،پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ضرورت سے زیادہ خود پر اعتماد درست نہیں ہمیشہ نقصان اٹھایا ہے،پی ایس ایل سے پاکستان کو نیا ٹیلنٹ ملا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی یہ کہتے ہوئے جذباتی ہو گئے کہ ضرورت سے زیادہ خود پر اعتماد درست نہیں ہمیشہ نقصان اٹھایا ہے،جب لڑکے لڑکیوں کے پیچھے بھاگنے کا سوچتے تھے میں کرکٹ کے بارے سوچتا تھا ،جس عمر میں لوگ لڑکیوں کے خواب دیکھتے ہیں میں کرکٹ کے بارے سوچتا تھا،اللہ نے وقت سے پہلے کامیابی دے دی جس پر میں خود حیران تھا،میں نے جب کرکٹ کھیلنا شروع کی تو پیسہ کم محبت زیادہ ملتی تھی،والد صاحب ہمیں سکول بھیجتے تھے اور ہم گراؤنڈ میں چلے جاتے تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر کے بیٹ سے کھیل کر بہت مزا آیا،نچلی سطح کی کرکٹ کو سکولز اور بورڈ نے تباہ کیا ہے،پی ایس ایل سے پاکستان کو نیا ٹیلنٹ ملا ہے،قومی ٹیم کو نئے سپنر اور بلے باز بھی ملے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ شرجیل خان میرے ریکارڈ توڑ سکتا ہے لیکن اپنا کھیل تبدیل نہ کرے،انضمام الحق سے بات ہوئی ہے آخری کھلاڑی کو فیئر ویل دی جائے گی،بورڈ فیئر ویل دے نہ دے قوم نے مجھے فیئر ویل دے دی ہے۔
جبکہ دوسری طرف قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو پشاور زلمی بورڈ کا صدر مقرر کردیا گیا۔پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی پشاور زلمی بورڈ کے صدر ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہد آفرید ی کپتانی کریں یا کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلیں ،فیصلہ ان کا ہو گا۔دوسری جانب قومی ٹیم میں شاہد آفریدی کی شمولیت پر ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ سبحان احمد نے کہاہے کہ شاہد آفریدی اور سعید اجمل کے الوداعی میچ کے حوالے سے شاہد آفریدی اور سعید اجمل کے الوداعی میچ پرہوگا تاہم شاہد آفریدی کی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…