جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے میچز میں ”میچ فکسنگ“ برطانیہ میں ا ہم ترین گرفتاری،بھارت میں ہلچل مچ گئی،بڑے نام سامنے آگئے

datetime 16  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ (مانیٹرنگ  ڈیسک) بھارتی میڈیاکے مطابق 2000کے میچ فکسنگ سکینڈل کا ایک مرکزی ملزم سنجیو چاؤلہ لندن میں پکڑا گیاہے ۔اس بات کاانکشاف ایک بھارتی جریدے نے کیاہے ۔اخبارکی رپورٹ160کے مطابق بھارتی حکومت کی درخواست پر کچھ عرصہ قبل لندن میں ملزم سنجیوچاولہ کوگرفتارکیاگیا۔2000کے میچ فکسنگ سکینڈل کے ملزم سنجیو چاؤلہ کے کیس کے سماعت 3 اکتوبر کو لندن میں ہوگی ۔بھارتی اخبارکی رپورٹ کے مطابق برطانوی کرائون پروٹیکشن سروس نے بھارتی پولیس سے پوچھا ہے کہ جہاں پر چاؤلہ کو رکھا جائے گا وہاں کے سیکیورٹی انتظامات کیسے اور کیا سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ پروٹیکشن سروس کے ترجمان یاسر محمود کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھارتی حکومت کے توسط سے چاؤلہ کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھاجس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں آئی، ان پر بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2000 میں کھیلے گئے میچز میں فکسنگ کے الزامات ہیں۔ان کے کیس کی سماعت ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں تین اکتوبر کو ہوگی، جس میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ سنجیو چاؤلہ کو بھارت کے حوالے کیا جائے یا نہیں۔ بھارت کی دہلی پولیس کی جانب سے جولائی 2013 میں جو چارج شیٹ پیش کی گئی تھی اس میں چاؤلہ اور جنوبی افریقہ کے فوت ہونے والے ایک سابق کپتان قائد ہنسی کرونیے کو بھی شامل کیا گیا تھاجوایک ہوائی جہازکے حادثے میں160چل بساتھا۔جنوری 2001 میں بھی چاؤلہ کو نارتھ لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا، تب ان پر 1999 میں اولڈ ٹریفورڈ میںنیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انگلش پلیئرز کو ناقص کھیل پیش کرنے کے عوض رقم کی پیشکش کرنے کا الزام تھا مگر اسی سال وہ جون میں ٹھوس شواہد نہ ہونے کی وجہ سے بچ نکلے تھے۔ دہلی پولیس کی تیارکردہ چارج شیٹ میں راجیش کالرا، کرشن کمار، سنیل دارا اور منموہن خاطراوردیگرسٹہ بازوں کا نام بھی شامل ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…