اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کیلئے شاندار اعزازکا اعلان مصباح الحق نے دھوم مچا دی

datetime 16  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی جانب سے بیس سال بعد انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز برابر کرنے کا کارنامہ کرنے والے قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اورکپتان مصباح الحق کو آئی سی سی کی جانب سے ایک اور اعزاز سے نوازاجانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آجانے پرپاکستان کو ٹیسٹ چیمپئن شپ گرز دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیورچرڈسن 21 ستمبر کو لاہور قذافی سٹیڈیم میں صبح 10:30بجے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو چیمپئن شپ گرز پیش کریں گے ۔ اس تقریب کے بعد پریس کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے اس وقت 111 پوائنٹس ہیں جو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز برابر کرنے کے بعد پاکستان کو حاصل ہوئے ، دوسرے نمبر پر بھارت 110 پوائنٹس کے ساتھ برآنجمان ہے جبکہ آسٹریلیا 108 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ واضح رہے کہ مصباح الحق کی شاندار کارکردگی کے باعث عمران خان کی جانب سے مصباح الحق کو قومی ٹیم کے تمام فارمیٹس کا کپتان بنانے کا مطالبہ بھی سامنے آچکا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…