ایک میچ مجھے خطرہ پڑ گیا کہ جاوید میاندادبھارتی ایمپائر کو قتل ہی نہ کر دے ،،، تو میں!!عمران خان کا دلچسپ انکشاف

7  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے دلچسپ انکشاف کر دیا۔عمران خان نے کراچی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے واقعہ سنایا کہ میری کپتانی میں تاریخ میں پہلی بار پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت میں سیریز جیتنے والی تھی۔ پاکستان کو فتح سے دور رکھنے کیلئے بھارتی ایمپائر سیریز میں تعینات تھے۔ جب سیریز کا فائنل میچ تھا تو کانٹے دار مقابلہ چل رہا تھا۔ اس وقت میری ٹیم میں سب سے زیادہ محب الوطن اور فائٹ کرنے والا کھلاڑی جاوید میانداد تھا۔ جب بھی ہم کوئی آؤٹ کی اپیل کرتے تو بھارتی ایمپائر ناٹ آؤٹ قرار دے دیتے۔ اس وقت جاوید میانداد کو بھارتی ایمپائرز پر شدید غصہ آتا ۔ عمران خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اس میچ میں تین چار بار ایسا ہوا کہ ہم نے اپیل کی اور ایمپائر نے بھارت کی طرف جھکاؤ رکھتے ہوئے آؤٹ نہیں دیا۔
ہر بار جارحانہ اپیل کرتے ہوئے میانداد ایمپائر کی جانب دوڑ لگا دیتا تھا۔ جب پانچویں بار ایمپائر سے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کی اپیل کی گئی تو جاوید میانداد نے انتہائی جارحانہ انداز میں ایمپائر کی جانب دوڑ لگا دی، اس وقت میانداد کی آنکھوں میں خون سوار تھا اور مجھے خطرہ پڑ گیا کہ کل ہماری جیت کی خبروں کی بجائے یہ خبریں نشر نہ ہو جائیں کے جاوید میانداد نے بھارتی ایمپائر کو قتل کر دیا۔ عمران خان نے کہا کہ جب بھی میانداد ایمپائر کی جانب دوڑ لگاتا میں ایمپائر اور میانداد کے درمیان حائل ہو جاتا تھا۔ میانداد ایک بہترین حب الوطن پاکستانی کھلاڑی تھا جو ٹیم کیلئے اپنی جان لڑا دیتا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…