دبئی (نیوز ڈیسک) یونس خان کی آئی سی سی رینکنگ میں ترقی۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی حالیہ رینکنگ میں اوول ٹیسٹ میں انگلینڈ کیخلاف ڈبل سینچری کرنے والے یونس خان کو 6 درجے ترقی مل گئی ہے۔ آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق یونس خان کے 845 پوائنٹس ہیں۔ وہ ٹیسٹ رینکنگ میں 5ویں نمبر پرآگئے ہیں۔ اوول ٹیسٹ سے قبل یونس خان کا ٹیسٹ رینکنگ میں 12واں نمبر تھا۔خیال رہے کہ یونس خان نے انگلینڈ کیخلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل سینچری سکور کی تھی۔ ان کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت قومی ٹیم انگلینڈ کیخلاف بڑا سکور کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ سیریز کے ابتدائی تینوں ٹیسٹ میچوں میں یونس خان جدوجہد کرتے نظر آئے اور بہتر آغاز کرنے کے باوجود بڑا سکور نہ کر سکے تھے جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔