پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

جارحانہ رویہ اور دھمکیاں ۔۔۔ بھارتی وزیر کو اولمپکس انتظامیہ نے کھری کھری سنا دیں

datetime 14  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کے وزیر کھیل کو ریو اولمپکس کی انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر مقابلوں کے دوران ان کے جارحانہ اور غیر مہذبانہ رویے کے الزامات کے بعد بڑے پیمانے پر تنقید کا سامنا ہے۔ ریو اولپکس کی انتظامیہ نے آج جمعے کے روز بھارتی وزیر کھیل وجے گوئل کے غیر مناسب رویے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اولمپکس میں ان کی تعیناتی ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ریو اورگنائزنگ کمیٹی کا کہنا ہے کے اسے ایسی کئی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ گوئل غیر مجاز افراد کو ریو اولپمکس کے مختلف مقابلوں کے مقامات پر اپنے ہم راہ لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بھارت کے سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے ریو اولمپکس کمیٹی کی منیجر سارہ پیٹرسن کے ایک خط کا حوالہ دیا ہے جو انہوں نے اولمپکس میں بھارتی ٹیم کے شیف دی مشن راکیش گپتا کو لکھا ہے۔ سارہ پیٹرسن لکھتی ہیں،’’ ہمیں ایسی متعدد اطلاعات ملی ہیں کہ آپ کے وزیر کھیل اولمپکس کھیلوں کے لیے مخصوص مقامات پر غیر مجاز افراد کو لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘ سارہ پیٹرسن نے مزید لکھا ہے،’’ اگر ہمیں اس قسم کی اور رپورٹس ملتی ہیں تو ہم آپ کے وزیر کھیل کی اولمپکس میں ماموری اور ان کو یہاں دی گئی مراعات واپس لے لیں گے۔‘‘
دوسری جانب بھارتی وزیر کھیل وجے گوئل نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کسی غلط فہمی کی بنا پر کہا گیا ہے۔ ریو میں این ڈی ٹی وی نیٹ ورکس سے بات کرتے ہوئے گوئل کا کہنا تھا،’’ہو سکتا ہے کہ میرے دفتری عملے میں سے کسی نے کچھ غلط کیا ہو لیکن مجھے کسی قسم کے غیر مہذبانہ رویے کی اطلاع نہیں ہے۔ میرے متعلق کچھ نہیں کہا گیا، یہ میرے سٹاف کے بارے میں ہے۔‘‘ گوئل کی جانب سے اس الزام کی تردید سامنے آنے کے باوجود بھارت میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ایک ٹوئٹر صارف کارون چنڈوک کے مطابق،’’ریو اولمپکس میں بھی اپنے وزراء4 کا خود نمائی سے بھرپور رویہ بہت افسوس کی بات ہے۔‘‘ ایک دوسرے ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے،’’ آخر کار بھارت نے ایک اولمپک تمغہ جیت ہی لیا۔ یہ آپ کے بے وقوفانہ رویے کی وجہ سے ہے۔ شکریہ سپورٹس منسٹر۔‘‘ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے بھی گوئل پر تھکے ہارے ایتھلیٹس کے ساتھ سلیفیاں بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ خیال رہے کہ بھارت نے اس بار برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں ایک سو اٹھارہ رکنی دستہ بھیجا ہے جو اب تک اولمپکس میں شرکت کرنے والا سب سے بڑا دستہ ہے۔ بھارتی وزارت کھیل نے دس میڈلز کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…