جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

کس کیخلاف کارروائی ہوگی؟وقاریونس کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی تفصیلات بھی منظر عام پر آگئیں

datetime 31  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) چیف سلیکٹر ہارون رشید جو کرکٹ بورڈ میں دو عہدوں پر کام کر رہے ہیں، ان کو بچانے کے لیے ایک لابی سرگرم ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں آپریشن کلین اپ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، انکوائری کمیٹی کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کپتان اور کوچ کو برطرف کیا جانے کا امکان ہے ، کمیٹی نے مستقبل میں ایسا کوچ لگانے کی سفارش کی جو مین مینجمنٹ جانتا ہو۔دوسری طرف چوبیس سال سے کرکٹ بورڈ میں موجود چیف سلیکٹر ہارون رشید کو بچانے کے لیے ایک لابی سرگرم ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ میں جوڑ توڑ کی سیاست عروج پر ہے ، ایک جانب ہیڈ کوچ وقار یونس کی عہدہ بچانے کے لیے بھاگ دوڑ جاری ہے۔ دوسری جانب چیف سلیکٹر ہارون رشید کو گھر بھیجنا آسان نہیں ، ہارون رشید کرکٹ بورڈ میں ایک نہیں ، دو عہدوں پر کام کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان ہارون رشید کو دوسرا موقع دینے کے لیے تیار نہیں ہیں ، شہریار خان ہارون رشید کی سلیکشن اور پی ایس ایل میں کمنٹری کرنے سے خوش نہیں ہیں جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ہیڈ نجم سیٹھی چاہتے ہیں کہ چیف سلیکٹر پی سی بی میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ انکوائری کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ ایسے کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا جائے جن کی وجہ سے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہوا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…