اسلام آباد(نیو زڈیسک)پانچ سال بعد قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے فاسٹ بولرمحمد عامرنے وائڈ بال کروا کر اپنی واپسی کی جب کہ عمر گل نے بھی کئی سال آرام کے بعد کم بیک کیا۔ محمد عامرنے اپنی صلاحتیوں کا لوہا ایک بار پھرمنوایا اور فاسٹ بولنگ کی بدولت کیویز بلے بازوں کو تنگ کرتے رہے جب کہ ایک موقع پرمحمد عامر کی گیند پر کین ولیمسن نے ہوا میں گیند کو اچھالا اور گیند کپتان شاہد آفریدی کے ہاتھوں میں پہنچی لیکن وہ کیچ کرنے میں ناکام رہے۔