اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان اورنیوزی لینڈکاپہلاٹاکرا آج ہوگا؟

datetime 14  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ(نیوزڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا، دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کا زیادہ ترانحصاراپنے فاسٹ اٹیک پر ہی ہے، ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ محمد عامر کی واپسی سے اٹیک مزید مہلک ہوچکا، اس کے سامنے ان فارم کیویز بیٹسمینوں کی ایک نہیں چل پائے گی۔ ٹیم میں یارکر اور ریورس سوئنگ میں ماہر وہاب ریاض بھی موجود ہیں جب کہ عمرگل، انور علی اور عامر یامین کی خدمات بھی میسر ہیں۔ بیٹنگ کے شعبے میں احمد شہزاد، محمد حفیظ، سرفرازاحمد اورکپتان شاہد آفریدی اہم ہتھیار ہوں گے۔
پاکستانی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شاہد آفریدی، احمد شہزاد، افتخار احمد، محمد عامر، محمد رضوان، سرفراز احمد، صہیب مقصود، عمر گل، عامریامین، انور علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، سعد نسیم، شعیب ملک، عمر اکمل اور وہاب ریاض پر مشتمل ہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن کیویز کی قیادت کریں گے جب کہ اسکواڈ میں ٹوڈ اسٹل، گرینٹ ایلیٹ، میٹ ہینری، مچل میکلنگن، کولن مونرو، مچل سینٹنر، کوری اینڈریسن، ٹرینٹ بولڈ، مارٹن گپٹل، ٹام لیتھم، ایڈم ملنے، لیوک رونچی اور روس ٹیلر شامل ہیں۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…