بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ماسٹرزچیمپینزلیگ میں شرکت ،پی سی بھی نے 10بڑے کھلاڑیوں کی خواہشوں پرپانی پھیردیا

datetime 13  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ماسٹرز چیمپئنز لیگ میں شرکت کرنے والے پاکستانی کرکٹرز پر واضح کردیا ہے کہ انہیں اس لیگ میں شرکت کی اجازت صرف اسی صورت میں ملے گی جب وہ باضابطہ طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اسے تحریری طور پر مطلع کریں گے۔ریٹائرڈ کرکٹرز کی یہ ماسٹرز چیمپینز لیگ 28جنوری سے متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔پاکستان کے دس کرکٹرز محمد یوسف، عبدالرزاق، ثقلین مشتاق، توفیق عمر، رانا نوید الحسن، سلیم الہی، حسن رضا، اظہر محمود، ہمایوں فرحت اور یاسر حمید نے یہ لیگ کھیلنے کا معاہدہ کر رکھا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ متعدد کرکٹرز نے اس لیگ میں کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی کی درخواست دے رکھی ہے تاہم بورڈ کی یہ پالیسی واضح ہے کہ اگر وہ ماسٹرز چیمپینز لیگ کھیلنا چاہتے ہیں تو پہلے انٹرنیشنل کرکٹ سے باضابطہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں تاہم وہ فرسٹ کلاس کرکٹ جاری رکھ سکتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ماسٹرچیمپینز لیگ سے معاہدہ کرنے والے کسی بھی پاکستانی کرکٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔محمد یوسف نے مارچ سنہ 2010ءمیں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا گول مول انداز میں اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ فی الحال ریٹائر ہو رہے ہیں تاہم اس کے بعد وہ اسی سال دوبارہ ٹیسٹ اور ون ڈے کھیلے تھے۔عبدالرزاق جنہوں نے ماسٹرز لیگ سے معاہدہ کر رکھا ہے وہ پاکستان سپر لیگ میں بھی شامل ہیں انہیں لاہور قلندر نے اپنے سپلیمنٹری کرکٹرز میں شامل کیا ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…