بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی بطور کپتان ثنا میر کا آخری ٹورنامنٹ

datetime 13  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)ورلڈ ٹی ٹوئنٹی بطور کپتان ثنا میر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا،آل راو¿نڈر کا کہنا ہے کہ فیصلہ نوجوان کرکٹرز کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے کیلئے کیا، بھارت میں شیڈول میگا ایونٹ کو یادگار بنانے کی کوشش کروں گی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ثنا میر نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قیادت کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے، بھارت میں مارچ میں شیڈول میگا ایونٹ بطور کپتان آخری ٹورنامنٹ ہوگا، انھوں نے کہا کہ اپنے فیصلے سے پی سی بی کو بھی مطلع کردیا، میرے خیال میں مستقبل کیلئے نوجوان کرکٹرز کو موقع دینے کی ضرورت ہے، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تقریب رونمائی میں تجربہ کار ال راو¿نڈر نے کہاکہ ہماری ٹیم فارم میں اور بہت اچھی پریکٹس بھی جاری ہے۔ملک کی سبز شرٹ پہن لینے کے بعد ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنی پرفارمنس کو بہتر سے بہتر بنائیں، عالمی کپ کے ویمنز مقابلوں میں سپر ایٹ یا سپر سکس کا مرحلہ نہیں ہوتا بلکہ براہ راست سیمی فائنلز ہوتے ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ راو¿نڈ میچز سے آگے بڑھیں، میری خواہش ہے کہ اپنا آخری ایونٹ ذاتی اور ٹیم کی کارکردگی سے یادگار بناو¿ں،انھوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نوجوان و سینئر کھلاڑیوں کے بہترین کمبی نیشن پر مشتمل اور کسی بھی حریف کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ثنا میر نے کہا کہ ویمن کرکٹرز کی فٹنس پر بہت زیادہ توجہ اور ہر ماہ کیلئے ایک پلان دیا جاتا ہے۔بعد ازاں فٹنس ٹیسٹ یہ بھی معلوم کرتے ہیں کہ انھوں نے کس حد تک اس پر عمل درآمد کیا،ان اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئینگے، انھوں نے کہا کہ ویمنز کرکٹ کیلئے بہتر اقدامات کی وجہ سے باصلاحیت کرکٹرز آگے آرہی ہیں، ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں سامنے آنیوالی پلیئرز مستقبل میں قومی ٹیم کا اثاثہ ہونگی۔ ثنا میر نے کہاکہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی کا پاکستان آنا بڑی خوش آئند بات ہے اس سے نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی ہوگی، خاص طور اسے آرمی پبلک سکول لیجانا ایک اچھا فیصلہ تھا جس سے بچوں کے حوصلے بھی جوان ہوئے ہیں



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…