بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کو پھر ون ڈے ٹیم میں شامل کر لیا

datetime 13  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا نے پاکستانی نڑاد بلے باز عثمان خواجہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر ہندوستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے ٹیم میں شامل کرلیا۔عثمان خواجہ نے کرکٹ میں واپسی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں سنچریاں بنائی تھیں جبکہ ڈومیسٹک لیگ بگ بیش میں سڈنی تھنڈر کی جانب سے میلبورن اسٹارز کے خلاف جارحانہ 109 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔انھیں اوپنر ڈیوڈ وارنرکی جگہ آسٹریلوی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، وارنر کی دوسری بیٹی کی ولادت متوقع ہے جس کے باعث وہ ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر روڈ مارش کا کہنا تھا کہ”عثمان اس سیزن میں شاندار فارم میں ہیں لیکن بدقسمتی سے ایک روزہ سیریز میں وہ ہمارا پہلا انتخاب نہیں تھے”۔ان کا کہنا تھا کہ اب ٹیم میں شمولیت ان کے فارم کا بدلہ ہے اور ڈیوڈ وارنر کی غیرموجودگی میں ان کی صلاحیتوں پر ٹیم میں شمولیت پر بڑی خوشی ہے۔عثمان خواجہ نے آسٹریلیا کی جانب سے ون ڈے ڈیبو 11 جنوری 2013 کو سری لنکا کے خلاف میلبورن میں کیا تھا جبکہ آخری میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 فروری 2013 کو کھیلا تھا، 3 ون ڈے میچوں میں انھوں نے 7 کی اوسط سے 14 رنز بنائے۔عثمان خواجہ برسبین میں ہونے والے دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے جبکہ وہ بگ بیش ٹیم سڈنی تھنڈر کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔دوسری جانب آسٹریلیا نے ٹیم میں ایک اور تبدیلی کی ہے آل راؤنڈر مچل مارش کی جگہ فاسٹ باؤلر جان ہیسٹنگز کو بھی ہندوستان کے خلاف دوسرے میچ کے لیے ٹیم میں منتخب کیا ہے۔پرتھ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ 15 جنوری کو برسبین میں کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…