جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

”خطرناک‘ ‘کیویز کا شکار، پاکستان نے اپنا جال بن لیا

datetime 13  جنوری‬‮  2016 |

آکلینڈ(نیوز ڈیسک) پاکستان نے ’خطرناک‘ کیویز کے شکار کیلئے اپنا جال ±بن لیا، مارٹن گپٹل اور کولن منرو کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے حال ہی میں سری لنکا کو اپنے ہوم گراو¿نڈز پر عبرتناک شکست سے دوچار کیا، اب اس کی نگاہیں نئے مہمانوں پر مرکوز ہیں مگر گرین شرٹس بھی انھیں سبق سکھانے کا پورا ارادہ کیے بیٹھے ہیں۔ وقار یونس نے واضح کیاکہ انھوں نے سری لنکن ٹیم کا کیویز کے ہاتھوں حشر نشر دیکھا مگر ان کی توجہ میزبان سائیڈ کے بجائے اپنی کارکردگی پر مرکوز ہے، وہ اس ٹور کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں، ان کے پاس مارٹن گپٹل اور کولن منرو جیسے بیٹسمینوں کیلئے واضح پلان بھی موجود ہے۔کوچ نے کہا کہ ہم نے کیویز کوقابو کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی مگر میں وہ یہاں میڈیا سے شیئر نہیں کرنا چاہتا، ہمارے پاس ایک بہترین بولنگ اٹیک موجود ہے جس کی مدد سے ہم انھیں دباو¿ کا شکار کرنے کی پوری کوشش کرینگے۔ کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمارے پاس توانائی سے بھرپور لڑکوں کا گروپ موجود ہے، مجھے اپنے کھلاڑیوں پر مکمل یقین ہے کہ وہ دنیا میں کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…