کراچی(نیوز ڈیسک)سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ مسلسل دوسرے میچ میں بہترین کارکردگی پر مسرور ہوں، سابقہ تجربہ کام آ رہا ہے، خوش قسمتی ہے کہ رنز بن رہے ہیں، کوشش کروں گا کہ کارکردگی میں اسی تسلسل کو قائم رکھوں، منتخب کرنا سلیکٹرزکا کام ہے۔قومی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی وائٹس کیخلاف 99 کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے واپڈا کے بیٹسمین نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں خودکو آئندہ آنے والے مقابلوں کے لیے تیارکررہا ہوں، میری تمام ترتوجہ کارکردگی کوبہتر بنانے پرہے، اپنی بیٹنگ کا خود تجزیہ بھی کررہا ہوں، خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کروں گا۔رواں ایونٹ میں اچھی پرفارمنس کی توقع ہے، ایک سوال پر سلمان بٹ نے کہاکہ فاٹا کے خلاف پہلے میچ میں 135رنز ناٹ آؤٹ کے بعد دوسرے میچ میں بھی اچھی اننگز پرخوش ہوں، ابتدائی دونوں میچز میں 50،50 اوورز کھیل کر اعتماد ملا، میری کوشش ہوگی کہ اسی فارم کو برقرار رکھوں، قانونی پابندی کے سبب غیر رجسٹرڈ اکیڈمیز میں بیٹنگ پریکٹس سے مجھے فائدہ ہوا، میرا کام کارکردگی دکھانا ہے، قومی ٹیم کے لیے انتخاب پی سی بی اور سلیکٹرز کا کام ہے۔قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے قومی ٹیم میں جگہ نہ بننے کے سوال پرسابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ وہ بڑے ہیں لہذا کہہ دیا، میں جواب دینا نہیں چاہوں گا۔ سپاٹ فکسنگ ہی میں سزا پانے والے فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا کہ قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانا میرے لیے چیلنج کی مانند ہے، 100 فیصد فٹ ہوں۔ ابھی سیزن کا آغاز ہے، وکٹوں کی مناسبت سے کارکردگی بہتر سے بہتر ہوتی چلی جائے گی، انھوں نے کہا کہ میں تواتر کے ساتھ پریکٹس کر رہا ہوں، ایک سوال پرآصف نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس اور چیئرمین پی سی بی کی جانب سے مثبت بیانات سے مجھے حوصلہ ملا ہے، محمد عامر کی طرح بہتربولنگ کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گا۔
میری تمام ترتوجہ کارکردگی کوبہتر بنانے پرہے :سلمان بٹ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا















































