کراچی (نیوزڈیسک) عالمی شہرت یافتہ کرکڑ شاہد آفریدی کو انکی صحت، تعلیم، نوجوانوں کی ترقی اور کھیل میں اور کوہاٹ میں انکے آبائی گاوں میں ایک جدید ہسپتال کے قیام اور شاہد آفریدی فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے پاکستان اور دنیا بھر میں ملک کے مثبت تاثر کو اجاگر کرنے اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموںکو فروغ دینے پر انہیں مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کے دوران کارپوریٹ سوشل ریسپانس بیلیٹی ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایوارڈ انہیں نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ کی جانب سے انکے صدر محمد نعیم قریشی نے پیش کیا اور انکی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر سیکریڑی رقیہ نعیم، نائب صدر انجنیئر ندیم اشرف، انیس یونس،شا ہد آفریدی فاونڈیشن کے سربراہ کرنل (ر) اکرم آفریدی، فاونڈنگ ڈائرکڑ اویس میراور جنرل مینجر محمد مصدق عزیز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر نعیم قریشی نے کہا کہ نیشنل فورم کے تحت سی ایس آر ایوارڈ اور کانفرنس کی تقریب ہر سال منعقد کی جاتی ہے۔جسمیں کارپوریٹ سیکڑ، اور شخصیات کو انکی خدمات کے اعزازمیں ایوارڈ دیئے جاتے ہیں۔اس موقع پر شاہد آفریدی نے این ایف ای ایچ کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ کارپوریٹ سیکڑ مختلف مسائل کے حل کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے۔ شاید آفریدی نے سی ایس آر کے حوالے سے گذشتہ 8سال سے سالانہ بنیادوں پر کانفرنس و ایوارڈ کی تقریب کے انعقاد پر نیشنل فورم کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا اور عزم کا اظہار کیا کہ اس تقریب میں شریک تمام ادارے اور شاہد آفریدی فاونڈیشن پاکستان میں عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں سرگرمی سے اپنا کردار ادا کریں گے۔