بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

عامر کی شمولیت اورٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے حتمی سکواڈ،شاہدآفریدی نے بور ڈ کو واضح پیغام دیدیا

datetime 7  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ٹاپ 16 لڑکے اسکواڈ میںمنتخب ہوئے ہیں،انہی کھلاڑیوں کو ورلڈ ٹی ٹونٹی تک لے کر چلنا چاہیے اور میگا ایونٹ سے قبل ٹیم میں تبدیلیاں مناسب نہیں ہوں گی،محمد عامربہترین صلاحیتوں کا حامل ہے، انسان سے غلطی ہوتی ہے،عامر نے سچ بتادیاسزابھی بھگت لی اور اب اسے موقع ملنا چاہیے ، عامر کو ویزہ نہ ملنے کی صورت میں متبادل موجود ہے ۔ قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی ہے اور امید ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں اچھی پرفارمنس دیں گے۔ٹی ٹونٹی کا میگا ایونٹ سر پر ہے اس لئے ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کر سکتے، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک ہمیں اسی ٹیم کو لے کر چلنا ہے، ورلڈ کپ آسان ایونٹ نہیں لیکن پاکستانی ٹیم ہر لحاظ سے بہتر ہے۔ تمام کھلاڑیوں کو اپنی سو فیصد پرفارمنس دکھانا ہوگی اور لمبی پارٹنر شپ بنانے کی صلاحیت بہتر کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں اچھے مقابلے ہوں گے۔ محمد عامر بہت باصلاحیت کھلاڑی ہے اسے کھیلنے کا موقع ملنا چاہے ۔محمد عامر کو ویزہ نہیں ملتا تو تب بھی قومی ٹیم کا توازن خراب نہیں ہوگا ،عامر کے لئے ہمیشہ سے ہی دل میں جگہ رہی ہے جبکہ اس کا رویہ بھی ٹھیک ہے۔ عرفان کو ٹیم سے بالکل آﺅٹ نہیں کیا گیا وہ 20 لڑکوں میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے ، میں ملک کے لئے ایک اچھی ٹیم چھوڑ کر جانا چاہتا ہوں ۔انہوں نے سلمان بٹ اور محمد آصف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ دونوں ٹی وی پر بیٹھ کر جھوٹ بولتے رہے ، انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے ۔انہوں نے بنگلہ دیش میں ہونے والے انڈر19کرکٹ ورلڈ میں آسٹریلیا کے شرکت نہ کرنے بارے سوال کے جواب میں کہا کہ معلوم نہیں انہوں نے ایسا کیوں کیا؟ کرکٹ ہونی چاہیے ۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…