ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے انکار کے بعد آئر لینڈ کوورلڈ کپ میں شرکت کی دعوت

datetime 6  جنوری‬‮  2016 |

کینبرا(نیوز ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بنگلادیش میں ہونے والے انڈر19 ورلڈ کپ میں ٹیم نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔آسٹریلوی کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو جیمس سدر لینڈ کا کہنا ہے کہ بنگلادیش میں ٹیم کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرحکومتی ہدایت کی روشنی میں انڈر 19 ورلڈکپ میں ٹیم نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی بورڈ آئی سی سی سیکیورٹی ایڈوائزرسے بنگلادیش میں سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے رابطے میں تھا جب کہ سیکیورٹی خطرات کے باعث گزشتہ سال ٹیسٹ ٹیم کو بنگلادیش نہیں بھیجا تھا۔جیمس سدرلینڈ کا کہنا تھا کہ کرکٹ آسٹریلیا بنگلادیش ٹیم نہ بھیجنے کے حوالے سے آئی سی سی یا بنگلادیش کرکٹ بورڈ سے معافی نہیں مانگے گا تاہم بنگلادیش سے کرکٹ کھیلنے کے خواہاں ہیں اورآئندہ چند مہینوں میں بنگلادیش سے کرکٹ کھیلنے سے متعلق بات ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی نوجوان کھلاڑیوں کے لئے بنگلادیش میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنا بہت مایوس کن ہے لیکن مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے اس قسم کے ایونٹ میں ضرورشرکت کریں گے۔دوسری جانب آسٹریلیا کے انکارکے بعد آئی سی سی نے ورلڈکپ میں شرکت کے لئے رنراپ آئرلینڈ کو ایونٹ میں شرکت کی دعوت دے دی۔ بنگلادیش میں رواں ماہ 27 جنوری سے شروع ہونے والے انڈر19 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو گروپ ڈی میں رکھا گیا تھا جس میں بھارت، نیوزی لینڈ اور نیپال کی ٹیمیں ہیں اوراب آسٹریلیا کی جگہ آئرلینڈ کو اسی گروپ میں رکھا جائےگا۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…