بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ میں ریویوکا یکساں سسٹم متعارف کرانے کیلئے کوشاں

datetime 6  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیپ ٹاون(نیوز ڈیسک) آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ میں ریویوکا یکساں سسٹم متعارف کرانے کیلئے کوشاں ہے اور اس ضمن میں امریکی ٹیکنالوجی ادارے کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ خاص طور پر ٹیسٹ میچز میں ریویو کا یکساں سسٹم متعارف کرانے کی کوشش کررہی ہے، چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے کیپ ٹاو¿ن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال میں ٹیکنالوجی معاملات میں بہتری ہماری ترجیحات میں شامل ہے، اس مقصد کیلیے مساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں، ادارہ دنیا پر بھی رائج ڈی آر ایس سسٹمز کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ مئی تک تیار کرلے گا۔بیٹ کا کنارہ چھوکر گزرنے والی گیندوں اور بال ٹریکنگ پر خصوصی توجہ دی جائیگی، رپورٹ کے حوالے سے مئی میں ہونیوالے آئی سی سی اجلاس میں ٹیسٹ کھیلنے والے تمام ملکوں کے اتفاق رائے سے ایک ہی ریویو سسٹم کا نفاذ کرنے کی کوشش کرینگے، انھوں نے کہا کہ ہم دعویٰ تو نہیں کرتے کہ اسے تمام ممبرز قبول کرلیں گے لیکن رپورٹ کی روشنی میں اعتماد حاصل ہونے کی زیادہ امید رکھی جا سکتی ہے۔ڈیو رچرڈسن نے بتایا کہ باہمی ٹیسٹ کرکٹ کو مسابقی اور پ±رکشش بنانے کے ساتھ طویل فارمیٹ میں لیگ سسٹم متعارف کرانے کیلئے بورڈز سربراہان سے مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے، طویل فارمیٹ کی تمام سیریز ایشز یا بھارتی ٹیم کے میچز کی طرح کامیاب نہیں ہوتیں،بیشتر میں تو اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے، فٹبال کی طرز پر 2 ڈویڑنز بناکر ٹیسٹ لیگ یا چیمپئن شپ کا انعقاد کرانے پر غور جاری ہے، اس حوالے سے حتمی فیصلے جون کے اجلاس میں ہونگے۔رچرڈسن نے کہا کہ امریکا میں کرکٹرز کی تعداد نیوزی لینڈ اور زمبابوے سے کم نہیں لیکن وہاں 18 لیگز ہونے کی وجہ سے کرکٹ خانوں میں بٹی ہوئی ہے، اسے منظم اور قدموں پر کھڑاکرنے کیلئے ایک مشاورتی گروپ تشکیل دیدیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کرکٹ کو اولمپکس کا حصہ بنائے جانے کے امکانات کا جائزہ لینے کیلئے آئی اوسی سے حوصلہ افزا بات چیت ہوئی ہے،2024تک ہی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کو میگا ایونٹ میں شامل کرنے کا معاہدہ ہوسکتا ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…