بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں بھی شکست دے دی

datetime 5  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماؤنٹ ماؤنگینی(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ نے فاسٹ باؤلر میٹ ہنری کی بہترین باؤلنگ کے بدولت سری لنکا کو پانچویں ون ڈے میچ میں 36 رنز سے شکست دے کر سیریز 1۔3 سے اپنے نام کرلی۔سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔نیوزی لینڈ نے مارٹن گپٹل کی شاندار سنچری 102 رنز کے بدولت سری لنکا کو جیت کے لیے مقررہ 50 اوورز میں 295 رنز کا ہدف دے دیا جس کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 48 ویں اوور میں 258 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل کے علاوہ قائم مقام کپتان کین ولیمسن اور روس ٹیلر نے 61،61 رنز کی اننگز کھیلی، لیوک رانچی اور مچل سینٹینرنے آؤٹ ہوئے بغیر بالترتیب37 اور 21 رنز بنائے جبکہ لیتھام صفر اور نیکولس 2 رنز بنا کر کلاسیکرا کا شکار بنے۔سری لنکا کے کلاسیکرا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔295 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کا آغاز مایوس کن رہا اور ابتدائی 3 وکٹیں صرف 33 رنز پر گر گئیں۔دلشان5، تھریمانے 2 اور گناتھیلاکا 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تاہم کپتان اینجیلو میتھیوز اور دنیش چندی مل نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 93 رنز بنا کر سری لنکا کا اسکور 126 رنز تک پہنچا دیا۔چندی مل 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 161 رنز تک پریرا نے میتھیوز کے ساتھ کریز پر جمے رہے اور 15 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے.اس کے بعد میلیندا سری وردھنے نے 39 رنز بنا کر میتھیوز کا ساتھ دیا تاہم 223 کے اسکور پر ان کی ہمت بھی جواب دے گئی۔ کپوگیدرا آؤٹ ہونے والے آٹھویں بلے باز تھے جنھوں نے 10 رنز بنائے۔سری لنکا کا اسکور جب 252 رنز تھا تو کپتان میتھیوز بھی آؤٹ ہوئے اسی کے ساتھ سری لنکا کے جیتنے کی امیدیں دم توڑ گئیں۔ انھوں نے 96 رنز بنائے۔نووان کلاسیکرا 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ چمیرا کوئی رن بنائے بغیر ہنری کا شکار بنے۔ سری لنکا کی پوری ٹیم 47.1 اوور میں 258 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی.نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 5 وکٹیں حاصل کرکے جیت میں بنیادی کردار ادا کیا جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔ہنری کو بہترین کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔یاد رہے 5میچوں کی ون ڈے سیریز کا چوتھا میچ بارش کے باعث ممکن نہیں ہوسکا تھا تاہم تیسرا میچ سری لنکا نے 8 وکٹوں سے جیتا تھا جبکہ نیوزی لینڈ نے دوسرے میچ میں 10 اور پہلے میچ میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھی نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 0۔2 سے ہرایا تھا.نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 7 جنوری اور دوسرا اورآخری میچ 10 جنوری کو کھیلا جائے گا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…