پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محمد عامر نے محمدحفیظ کو پریشان کردیا

datetime 3  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)محمد عامر نے محمدحفیظ کو پریشان کردیا،محمدحفیظ کا عامر کی باﺅلنگ کا سامناکرتے ہوئے محتاط انداز، لندن اسپاٹ فکسنگ کیس میں پانچ سالہ پابندی کا خاتمہ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں طرز کے قومی اسکواڈز میں جگہ بنانے میں کامیاب بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر محمد عامر کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا جنہوں نے ایک نئے اعتماد کے ساتھ پریکٹس سیشن کے دوران ماضی کی جھلک دوبارہ دکھا دی جس کے پیش نظراحمد شہزاد،شعیب ملک اور صہیب مقصود سمیت دیگر بیٹسمینوں کو ان کا سامنا کرتے ہوئے محتاط انداز اختیار کرنا پڑا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری قومی کرکٹرز کے فٹنس اینڈ ٹریننگ کیمپ کے دوران محمد عامر اپنے ساتھی بالرز وہاب ریاض اور محمد عرفان کے مقابلے میں یکسر مختلف دکھائی دیئے جنہوں نے بیشتر بیٹسمینوں کو پریشانی میں مبتلا کئے رکھا۔ایک دن کے آرام کے بعد ہفتے کو قذافی اسٹیڈیم میں فٹنس اور ٹریننگ کیمپ دوبارہ شروع ہوا تو اس میں قائد اعظم ٹرافی کا فائنل کھیلنے والے آٹھ کھلاڑی شامل نہیں تھے تاہم کیمپ میں مجموعی طور پر 18کھلاڑی شریک ہوئے جنہوں نے ہیڈ کوچ وقار یونس کی نگرانی میں فٹنس ڈرلز کیں اور بعد میں قذافی اسٹیڈیم میں ٹارگٹڈ بیٹنگ اور بالنگ پریکٹس بھی کی۔ اس دوران ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بیٹنگ اور بالنگ کے حوالے سے مختلف ہدایات دیتے نظر آئے۔محمد عامر کے قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شمولیت کے بعد ان کے اعتماد میں مزید اضافہ نظر آیا اور وہ زیادہ بہتر لائن اور لینتھ کے ساتھ بالنگ کرتے دکھائی دیئے جس نے وہاں موجود دوسرے کئی ٹاپ بالرز کو بھی دھندلا دیا۔ انہوں نے اپنی عمدہ سوئنگ بالنگ سے صف اول کے بیٹسمینوں کو تسلسل کے ساتھ پریشان کیا جو ان کا اعتماد سے مقابلہ کرنے میں مشکلات سے دوچار دکھائی دیئے۔ احمد شہزاد، شعیب ملک اور صہیب مقصود سمیت دیگر کئی بیٹسمین ان کیخلاف احتیاط سے کھیلتے رہے۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق کھلاڑی کیمپ کے باقی دنوں میں ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ پریکٹس میچز بھی کھیلیں گے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…