لاہور(نیوزڈیسک)نیوزی لینڈمیں خوش آمدید،کیوی کپتان نے محمدعامر کو خوشی کی ڈوز دیدی، نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکولم نے بھی محمد عامر کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں کیوی قائد کا کہنا تھا کہ محمد عامر نے بحالی کے پروگرام میں حصہ لیا۔ اس لئے نوجوان فاسٹ بولر کو شک کا فائدہ ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا ہے کہ محمد عامر کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے پاکستان کی نمائندگی کی اجازت دی جانی چاہیے۔ جب عامر نے غلطی کی اس وقت وہ بہت کم عمر تھا اور وہ ایک بھرپور بحالی کے عمل سے گزرے ہیں۔ اگر وہ ہمارے خلاف میدان میں اترے تو ہم ایک ایسے شخص کے خلاف کھیلیں گے جو ہمارے خلاف کھیل رہا ہوگا۔ ایک ایسے شخص کے خلاف نہیں جس نے کم عمری میں غلطی کی تھی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے بھی عامر کی قومی دستے میں شمولیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے اور ضروری نہیں کہ ان کے ادارے کی بھی یہی رائے ہو۔ وائٹ نے کہا کہ جب اسے معطل کیا گیا تو وہ بہت زیادہ کم عمر تھا۔ انہوں نے اس وقت ندامت کا اظہار کرتے ہوئے غلطی تسلیم کی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بتائے گئے تمام تر تعلیمی پروگرام اور بحالی کے عمل سے گزرے۔