بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی ٹیم آسڑیلیاکے خلاف کون سانیاہتھیاراستعمال کرے گی ؟پی سی بی کااہم انکشاف

datetime 2  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک)پاکستان رواں سال آسٹریلیا کے خلاف ممکنہ ڈے،نائٹ ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کیلئے اتوار سے شروع ہونے والے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میچ میں گلابی گیند کا تجربہ کرے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے شکیل شیخ نے کہا ہم نے 2011 میں قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں نارنجی گیند اور پھر 2012 میں گلابی گیند کا تجربہ کیا۔ آسٹریلیا نے ہمیں رواں سال ڈے،نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کی پیشکش کی ہے لہٰذاگلابی گیند سے فائنل میچ کھیلنے سے ہمیں جائزہ لینے میں مدد ملے گی۔مصباح الحق اور یونس خان کی کپتانی میں بالترتیب سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز اور یونائٹڈ بینک کے درمیان اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل میچ شروع ہونے جا رہا ہے اور بورڈ پہلے ہی اس میچ کیلئے آسٹریلیا سے گلابی گیندیں منگوا چکا ہے۔شکیل شیخ نے مزید بتایا ہم انتہائی اعلی سطح پر تجربہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس فائنل سے کھلاڑیوں کو مدد ملے گی جبکہ بورڈ ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کی پیشکش پر غور کے بعد حتمی منصوبہ بندی کر سکے گا۔خیال رہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ گزشتہ سال نومبر میں ایڈیلیڈ کے مقام پر میزبان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان گلابی گیند سے ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا، اس تجربہ کا مقصد ٹیسٹ میں کم ہوتی مقبولیت کو پھر سے تقویت دینا تھا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…