منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

انتظارکی گھڑیاں ختم ،بڑی غیرملکی کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی ،شائقین خوش ہوگئے

datetime 2  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ((نیوزڈیسک) بنگلہ دیش کے پاکستان میں تعینات ڈپٹی ہائی کمشنر نور ہلال سیف الرحمان نے کہا ہے کے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کو تیار ہے جس کے لیے سیکورٹی کا کوئی بھی معاملہ نہیں سیریز کا فیصلہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ICC نے کرنا ہے لاڑکانہ چیمبر آف کامرس کے دورے کے دوران تاجروں سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھاکے اگلے ہفتے بنگلا دیش کی وومین کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے سیزیز کھیلے گی۔نور ہلال سیف الرحمان کا مزید کہنا تھا کے بنگلا دیش اور پاکستان میں پرانے تجارتی تعلقات ہیں جنہیں مزید مضبوط کیا جائے گا پاکستان کے تاجروں کے وفد کا بنگلا دیش کا دورہ کروایا جائے گا جب کے بنگلا دیش کے تاجروں کو بھی پاکستان کا دورہ کروایا جائے گا تاکے امپورٹ اور ایکسپورٹ کو بڑھایا جاسکے ان کا مزید کہنا تھا کے بارہ سال سے چاول کی ایکسپورٹ دیگر ممالک سے بند کر دی گئی ہے کیوں کے بنگلہ دیش کی چاول کی پیداوار ہی اتنی ہو چکی ہے کے ہمیں کہیں سے ایکسپورٹ کر نے کی ضرورت ہی نہیں نور ہلال سیف الرحمان کا کہنا تھا کے پھل سمیت دیگر کھانے کی اشیا بنگلا دیش اپنے پڑوسی ممالک سے منگوانے کو ترجیح صرف اس لیے دیتا ہے کے وہ نزدیک ہیں جب کے پاکستان سے صرف روئی ،گارنمینٹس اس لیے منگواتا ہے کیوں کے پاکستان دور ہے اور یہ اشیاء خراب بھی نہیں ہو تیں ان کا کہنا تھا کے پاکستان کے تاجر بنگلا دیش میں ٹیکسٹائل انڈسٹری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور وہاں سرمایہ کاری کر رہے ہیں قبل ازیں لاڑکانہ چیمبر آف کامرس کے صدر اسلم شیخ نے انہیں سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ اور ظہرانہ بھی دیا



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…