لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چےئرمین شہریار خان نے پاک بھارت سیریز انڈیا میں کھیلنے کی دعوت مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے حالات ایسے نہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم وہاں جاکر کھیلے موجودہ حالات میں بھارت جاکر کھیلنا سیکیورٹی رسک ہوگا پاک بھارت سیریز یواے ای میں کھیلنا چاہتے ہیں بھارت میں سیریز کھیلنے سے ہمیں بہت زیادہ مالی نقصان ہوگا حکومت کی اجازت سے پاک بھارت سیریز طے کی جائے گی۔وہ ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے چےئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے چےئرمین ششانک موہر نے گذشتہ شب مجھ سے رابطہ کیا اور رواں سال دسمبر میں شیڈول سیریز یواے ای کی بجائے بھارت میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی چےئرمین نے دوبارہ ملاقات کرنے کا کہا ہے شہریار خان نے کہا کہ بی سی سی آئی سے ملاقات کے لئے جگہ کا تعین کرنا ابھی باقی ہے حتمی فیصلہ وزیراعظم نوازشریف سے اجازت کے بعد کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام پاک بھارت سیریز کے لئے تیار ہیں مگر وہ یہ سیریز یواے ای کی بجائے بھارت میں کھیلنا چاہتے ہیں اور تمام میچز موہالی اور کلکتہ میں کھیلنا چاہتے ہیں مگر معاہدہ کے تحت سیریز یواے ای میں ہونی ہے بھارت جاکر سیریز کھیلنے کی آفر سمجھ سے بالاتر ہے پی سی بی چےئرمین نے کہا کہ بھارت کے حالات ایسے نہیں ہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت جاکر کھیل سکے موجودہ حالات میں بھارت جاکر کھیلنا سیکیورٹی رسک ہوگا انہوں نے کہا کہ بھارت میں جو بھی پاکستانی جاتا ہے ہندو انتہا پسند کھڑے ہوجاتے ہیں شہریار خان نے کہا کہ بھارت میں سیریز کھیلنے سے ہمیں بہت زیادہ مالی نقصان ہوگا بھارت کو نیوٹرل مقام پر کرکٹ سیریز کھیلنے کی تجویز دی ہے حکومت کی اجازت سے پاک بھارت سیریز طے کی جائے گی انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے وضاحت کے منتضر ہیں کہ وہ چاہتے کیا ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمر اکمل کے معاملے پر حیدرآباد پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے عمراکمل سے متعلق فیصلہ پولیس رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔