اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

بنگلور ٹیسٹ: جنوبی افر یقہ کے ٹیم ابتدا میں ہی مشکلات سے دوچار ہو گئی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

بنگلور(نیوز ڈیسک)بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ بنگلور کے ایم چنا سوامی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کو ابتدا میں ہی یکے بعد دیگر تین جھٹکے لگ چکے ہیں۔کھانے کے وقفے پر جنوبی افریقہ کا مجموعی سکور تین وکٹ کے نقصان پر 78 رنز ہے۔ ایلگر اور ڈی ویلیئرز کریز پر موجود ہیں اور انھوں نے بالترتیب 38 اور 19 رنز بنائے ہیں۔پہلے وین زل کو ایشون نے دس رنز پر ایل بی ڈبلیو کردیا اور پھر اسی اوور میں فاف ڈوپلیسی صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ان کا کیچ چتیشور پجارا نے پکڑا جو بعد میں دکھائے جانے والے رے پلے میں گیند زمین سے لگتی ہوئی نظر آئی تھی۔
کپتان ہاشم آملہ کی خراب فارم بدستور جاری ہے۔ انھیں سات رنز پر ورون ایرون نے بولڈ کر دیا۔ اس وقت جنوبی افریقہ کا سکور 45 رنز تھا۔اس سے قبل موہالی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 108 رنز سے ہرایا تھا۔ اس میچ میں تیسرے دن ہی نتیجہ آ گیا تھا۔تیسرا ٹیسٹ میچ 25 نومبر سے ناگپور میں اور چوتھا ٹیسٹ میچ دہلی میں تین دسمبر سے کھیلا جائے گا۔بھارتی ٹیم: وراٹ کوہلی (کپتان)، شیکھر دھون، مرلی وجے، چتیشور پجارا، اجنکیا رہانے، ردھمان ساہا، رویندر جڈیجہ، سٹیورٹ بنی، آر ایشون، ایشانت شرما اور ورون ایرون ،جنوبی افریقہ کی ٹیم: ڈین ایلگر، سٹین وان زل، فاف ڈو پلیسی، ہاشم آملہ (کپتان)، اے بی ڈی ویلیئرس، جے پی ڈمنک، ڈین ولاس (وکٹ کیپر)، کیلی ایبٹ، ?ے رباڑا، مورنے مورکل، عمران طاہر۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…