پرتھ(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف پرتھ میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ کے دوسرے دن لنچ کے بعد اوپنر ڈیوڈ وارنر کی ڈبلی سنچری کی بدولت نو وکٹ کے نقصان پر 559 رنز بناکر اپنی اننگز ڈیکلیئر کر دی ہے۔پہلے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 400 سے زیادہ رنز بنائے تھے جس میں ڈیوڈ وارنر کی ڈبلی سنچری اور عثمان خواجہ کی سنچری شامل تھی۔خیال رہے کہ ڈیوڈ وارنر نے اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچری بنائی تھی جبکہ عثمان خواجہ نے بھی پہلے میچ کی پہلی اننگز میں سنچری بنائی تین ٹیسٹ میچ کی اس سریز میں پہلے تین بلے بازوں نے دو ٹیسٹ میچز میں ابھی تک چھ سنچریاں لگائی ہیں جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔سنیچر کی صبح پہلے آوٹ ہونے والے بیٹسمین ڈیوڈ وارنر تھے جو کل کے 244 رنز کے سکور میں نو رنز کا اضافہ کرکے 253 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ پھر کپتان سمتھ بھی زیادہ دیر نہ ٹکے اور 27 رنز بناکر ہوگئے۔جمعے کو آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے ہی دن آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم نظر آنے لگی۔اس سے قبل والے میچ میں آسٹریلیا نے بڑی کامیابی حاصل کی تھی اس طرح وہ اسے سیریز میں ایک صفرکی سبقت حاصل ہے۔
پرتھ ٹیسٹ : آسٹریلیا نے 559 رنز پر اننگز ختم کا اعلان کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
مون سون بارشیں برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا ؟محکمہ موسمیات نے خوشخبر ی سنا دی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
ڈالر کی قیمت 250 روپے سے کم ہونے کی پیش گوئی
-
متعدد بار زیادتی کی گئی، رضا ڈار کیس میں غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
رضا ڈار پر شرمناک الزام کے بعد اسحاق ڈار استعفیٰ دیں، فیصل واوڈا کا مطالبہ
-
ڈرائیور نے جان بوجھ کر بس کھائی میں گرائی، 40افراد جاں بحق، ژوب حادثے میں بچ جانے والے مسافر کا انکش...
-
چین جائیں
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں، پاکستان میں بھی بڑی کمی متوقع
-
750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے خوشخبری



















































